مذاکرات کی ضرورت نہیں، استعفیٰ لے کر آﺅ: مولانا فضل الرحمان

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے، استعفیٰ لے کر آﺅ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس چوری کی پوری قوم گواہ ہو اس کی تحقیق نہیں ہوتی بلکہ استعفیٰ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا کیس پانچ سال سے زیر التوا پڑا ہوا ہے، بیرون ملک سے اکٹھا کیا گیا فنڈ کہاں گیا؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ میں پاک فوج کے ترجمان کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ حکومت اس اجتماع کو حقارت سے نہ دیکھے بلکہ سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آنیاں جانیاں لگا رکھی ہیں، مذاکرات کی ضرورت نہیں، استعفیٰ لے کر آﺅ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہفتے کی رات آزادی مارچ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہوگی ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •