نواز شریف کا برطانیہ کی بجائے امریکا سے اپنا علاج کروانے کا فیصلہ


نواز شریف نے برطانیہ کی بجائے امریکا سے اپنا علاج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم ممکنہ طور پر اتوار کے روز لندن کیلئے روانہ ہوں گے، بعد ازاں وہاں سے امریکا چلے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کی بجائے امریکا سے اپنا علاج کروایا چاہتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ برطانیہ پہنچ کر زیادہ وقت قیام نہیں کریں گے اور وہاں سے اپنی بیماری کا علاج کروانے امریکا چلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اتوار کو خصوصی ایئرلائن پر لندن جائیں گے۔ نوازشریف کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور جنید صفدر بھی جائیں گے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے لندن میں دو ڈاکٹروں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ہارلے اسٹریٹ کلینک میں سوموار کیلئے اپوائٹمنٹ لیا گیا ہے۔ اسی طرح شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹرز سے بات ہو رہی ہے۔ مزید برآں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر ان کی طبیعت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق وزیر اعظم کے پلیٹس لٹس علاج کے باوجود مستحکم نہیں ہو رہے، پلیٹس لٹس مستحکم کرنے کیلئے دی جانے والی تھراپی بھی موثر ثابت نہیں ہو رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).