ڈیرہ غازی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے حساس ادارے کے اہل کاروں سمیت پولیس کے آٹھ اہلکار شہید
ڈیرہ غازی خان کے قصبے راجن پور میں پولیس وین پر فائرنگ سے حساس ادارے کے اہلکاروں سمیت آٹھ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
نجی چینل کے مطابق راجن پور میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں حساس ادارے کے اہلکاروں سمیت 8 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں حساس ادارے کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ ہوگئی۔
ڈی پی او احسن سیف اللہ بھی نفری سمیت موقع پر موجود ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈیرہ غازیخان میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا ۔
Facebook Comments HS


