جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ میں شریک کارکنوں کو ایک ہفتے کا راشن فراہم کرنے کا فیصلہ


ترجمان جے یو آئی (ایف) کے مطابق آزادی مارچ میں شریک کارکنوں کوآج راشن فراہم کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں کوایک ہفتے کا راشن دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی (ایف ) نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آزادی مارچ میں شریک کارکنوں کو آج راشن فراہم کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں کو ایک ہفتے کا راشن دیا جائے گا۔ راشن میں دال، چینی، پتی، گھی و دیگر روزمرہ ضروریات کی اشیا دی جائیں گی۔ پارٹی کے مخیر حضرات کی جانب سے کارکنوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments HS