حکومت سزایافتہ قیدی سے بیرون ملک جانے کیلئے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے: بابر اعوان


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے کیلئے حکومت سزایافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے۔ جو حکومت اجازت دے سکتی ہے وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے۔ سپریم کورٹ اس سے پہلے نوازشریف کی بیرون ملک علاج کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے صحافی کے سوال”کیا حکومت ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے؟“ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جانے کے لئے حکومت سزا یافتہ قیدی سے سکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، بابر اعوان نے کہا کہ قانون کے مطابق اتھارٹی مشروط آرڈرجاری کر سکتی ہے۔ جو حکومت اجازت دے سکتی ہے، وہ اس کے ساتھ شرائط بھی عائد کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس سے پہلے نوازشریف کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار ڈیڑھ سال سے بھاگے ہوئے ہیں کیا وہ لندن کے علاج سے صحت مند ہو گئے؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر نوازشریف بھی جا کر واپس نہیں آتے تو حکومت جوابدہ ہے۔ پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او دیا۔ بابراعوان نے کہا کہ قیدی بھی وہ ہے جس کے دو بیٹوں سمیت متعدد رشتہ دار عدالتوں کے اشتہاری ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).