آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں، حکومت کبھی نہیں بدلے گی؟ خواجہ سعد رفیق


پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق دو ارکان صوبائی اسمبلی کو دھکے دینے پر پولیس پر برہم ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔ اس دوران دو ایم پی ایز کو دھکے دینے پر خواجہ سعد رفیق پولیس پر برہم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا چلتا رہا تو میں یہاں سے نہیں جاﺅں گا۔ اگر منتخب نمائندوں کو نہیں جانے دیا جائے گا تو میں نہیں جاﺅں گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے سامنے ایم پی ایز کو دھکے دیئے جا رہے ہیں۔

ایس پی ہیڈکوارٹر نے کہا کہ عدالت آپ کا انتظار کر رہی ہے، آپ چلیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دو ایم پی ایز کو آنے دیا جائے۔ کیا ان افسروں نے تبدیل نہیں ہونا۔ آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں، حکومت کبھی نہیں بدلے گی؟

Facebook Comments HS