حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی، نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں، ن لیگ گارنٹی دے: فواد چودھری

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کرسکتی، حکومت نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کےلئے تیار ہے، نوازشریف سزایافتہ مجرم ہیں،  مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کےلئے کوئی گارنٹی دے۔ نوازشریف کوغیرمشروط  بیرون ملک بھیجا تو کل مزید افرادکوبھی بھیجناپڑےگا، سب باہر چلے گئے تو عوام ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی نوازشریف کے معاملے پرگہری نظر ہے،  حکومت نے مسلم لیگ ن کو کھلے دل کے ساتھ پیشکش کی، حکومت نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں،  مسلم لیگ ن نوازشریف کی واپسی کے لئے کوئی گارنٹی دے۔ فوادچودھری نے کہا کہ حسین نواز، حسن نواز اور اسحاق ڈار باہر گئے لیکن واپس نہیں آئے۔  نوازشریف کو منی ٹریل نہ دینے پر سزا ہوئی، حکومت عوام کا پیسہ معاف نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کی جنگ چھڑ چکی ہے۔ شہبازشریف،  مریم نواز اور خواجہ آصف نوازشریف کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور شریف فیملی نوازشریف کی واپسی کی گارنٹی دیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کہتا ہوں نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کریں، مسلم لیگ ن نواز شریف کےلئے بانڈز جمع کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیتی تو مسئلہ نہ ہوتا۔ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کا مسئلہ سیاسی نہیں، پیچیدہ قانونی مسئلہ ہے۔ نوازشریف کی روانگی میں تاخیر مسلم لیگ ن کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے نوازشریف کی صحت کا خیال کریں سیاست بعد میں ہوتی رہے گی، نوازشریف کی صحت پیسوں سے زیادہ اہم ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •