پاکستانی عوام کی اکثریت نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دینے کی حامی: گیلپ سروے


گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 53فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی حمایت کی ہے جب کہ 44 فیصد اس کے مخالف ہیں۔ 40 فیصد لوگ نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی قیادت شہباز شریف کودینے کے حق میں ہیں جب کہ 37 فیصد کا خیال ہے کہ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کو کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اس بات سے مشروط ہے کہ اگر نواز شریف یا شہباز شریف 7 یا ساڑھے 7 ارب روپے کے پیشگی ازالہ بانڈ جمع کرادیتے ہیں تو وہ باہر جا سکتے ہیں اور اس کا دورانیہ 4 ہفتے ہوگا جو قابل توسیع ہے۔