دو  اتحادی جماعتوں نے ان ہاؤس تبدیلی کا عندیہ دے دیا: صابر شاکر


سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ دو اتحادی جماعتوں نے اپنے بیانات کے ذریعے ان ہاوس تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے۔ سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کی جانب سے نواز شریف کے حق میں 2 روز سے جس طرح کے بیانات دیے گئے ہیں، صاف ظاہر ہے یہ جماعتیں اب حکومت کے ساتھ ہاتھ کرنے والی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے دیے جانے والے بیانات عندیہ دے رہے ہیں کہ یہ جماعتیں اب حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

اطلاعات بھی ہیں کہ ان ہاوس تبدیلی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملا کر ان ہاوس تبدیلی لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹا کر آپس میں مل بانٹ کر کھائیں گے۔ صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ایک جانب مسلم لیگ ق والے نواز شریف کی واضح حمایت کرتے ہوئے حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں بیرون ملک جانے دیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم والے درخواست کرنے کی بجائے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

صابر شاکر کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادی وزیراعظم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتحادی جماعتیں حکومت میں مزید حصہ چاہتے ہیں۔ بصورت دیگر یہ اتحادی جماتیں اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا کر ان ہاوس تبدیلی کی کوشش کریں گی۔ وزیراعظم عمران خان کو اس تمام صورتحال کا ادراک ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز اہم ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).