جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کو جانے نہیں دے سکتے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کو جانے نہیں دے سکتے۔ میں نے فیصلہ کرنا ہے تو نوازشریف میری شرائط پرجائیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔  جرمانہ ادا کئے بغیر نواز شریف کو جانے نہیں دے سکتے۔ میں نے فیصلہ کرنا ہے تو نوازشریف میری شرائط پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل عدالتیں بلائیں گی تو شہزاد اکبر نے ہی جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت انسانی ہمدردی کے طور پر دی لیکن ہم قانون سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں کچھ لوگ نواز شریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں ۔ ن لیگ میں تین چار گروپ ہیں اور چاہ رہے ہیں کہ ان کا داﺅ لگ جائے۔ یہ گروپ جو کچھ کررہے ہیں، وہ نواز شریف کی صحت کے لئے بڑا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے ہمدردی تو ہم کر رہے ہیں ، ن لیگ تو نواز شریف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس سوائے نواز شریف کی صحت کے سوا کوئی کارڈ نہیں ہے۔ بادشاہوں کے خاندانوں میں ایسا ہی ہوتا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).