ماہرہ خان کی پہلی ’سلوفی‘: مداحوں کے لئے بوسہ وائرل ہو گیا
اداکارہ ماہرہ خان کی ویڈیوز اور سیلفی کے بعد اب اُن کی پہلی سلوفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
منفرد انداز کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ ماہرہ خان کا سیلفی کا شوق انہیں اکثر خبروں کی زینت بنا دیتا ہے تاہم اس بار ماہرہ خان نے روایت کو توڑتے ہوئے سیلفی کے بجائے ’سلوفی‘ شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جارہی ہے۔
ماہرہ خان نے ٹویٹر پر اپنی پہلی سلوفی مداحوں سے شیئر کی جس کی ابتداء میں وہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے بالوں کو ایک خاص انداز میں سنوارتے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ویڈیو کے آخری میں ماہرہ اپنے مداحوں کو اشارے سے بوسہ بھی دیتی ہیں۔
سلوفی وڈیو کے لئے تیر کے نیلے نشان پر کلک کریں
My first #slofie from the newly launched iPhone 11 Pro Max which is officially available now in Pakistan from today. Do watch for official product sticker on the phone for the authentic iPhone 11 experience💅🙌🏼💃🏽#iPhone11OfficiallyInPakistan #buyoriginaliPhone11 pic.twitter.com/DsNmdJ0tFU
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) November 15, 2019


