مجھے نہیں پتا کہ نواز شریف پاکستان کے ساتھ کتنے مخلص ہیں: شاہد آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ نواز شریف پاکستان کے ساتھ کتنے مخلص ہیں لیکن وہ علاج کرانے کے بعد پاکستان آجائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کرانے کیلئے باہر جا رہے ہیں، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ شاہد آفریدی نےاس سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف جا رہے ہیں تو جانے دیں، وہ علاج کروا کر پاکستان واپس آ جائیں گے کیونکہ مخلص آدمی پاکستان کے بغیرنہیں رہ سکتا۔

اس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف پاکستان کےساتھ مخلص ہیں؟ جواب میں سابق کپتان نےکہا کہ مجھے نہیں پتا کہ وہ کتنے مخلص ہیں لیکن یہ پتا ہے کہ میں اپنے ملک کے ساتھ بہت مخلص ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).