بلاگنگ اور آن لائن ارننگ (کمائی) کیسے سیکھیں؟


انٹرنیٹ تو ہم سب استعمال کرتے ہیں اور بلاگ کی اصطلاح آپ نے نہ سنی ہو، مشکل ہے۔ بلاگنگ کی ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بلاگ چلانے والے کو ہم بلاگر کہتے ہیں۔ بلاگنگ راتوں رات امیر ہونے والا شعبہ نہیں ہے۔ اس کو سوچ سمجھ کر اور کسی ماہر کی مدد سے سیکھنا پڑتا ہے۔

ویب لاگ جو بعد میں مختصر ہو کر بلاگ رہ گیا، شروع شروع میں لوگوں نے اپنی ذاتی زندگی کی باتیں آن لائن دوسروں کو بتانے کے لئے استعمال کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ بلاگ کو لوگوں نے آن لائن کمائی کرنے کے لئے استعمال میں لانا شروع کر دیا۔ آپ کوئی موضوع چن کر جس پر لوگ معلومات حاصل کرنا چاہیں، اس کے بارے میں لکھنا شروع کرتے ہیں۔ آپ کے بلاگ کی کامیابی کا پہلا قدم وہ موضوع منتحب کرنا ہے جس پر لکھ کر آپ اپنی اتنی اتھارٹی بنا سکیں کہ لوگ وہ معلومات حاصل کرنے آپ کی ہی سائٹ کو ترجیح دیں۔

اگر آپ کا کوئی بزنس ہے تو اس کو پروموٹ کرنے کے لئے بلاگ بہت کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ بزنس بلاگ پر ایسی پوسٹس لکھنے سے کہ آپ کلائنٹ کو اپنی سائٹ کی طرف متوجہ کر سکیں آپ کا بزنس بھی کامیاب ہوتا ہے۔ کسی بھی بزنس کی کامیابی کے لئے اس کی کامیاب آن لائن موجودگی بے حد ضروری ہے۔ بلاگ کی مدد سے آپ اپنے بزنس کے پوٹینشل کسٹمرز کے ساتھ ایک کنکشن بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی سائٹ پر ٹریفک بڑھ جاتا ہے۔

بلاگنگ کے لئے بہت سی مہارتیں حاصل کرنی ہوتی ہیں۔ جن میں سے چند ایس ای او، ورڈ پریس، کونٹینٹ لکھنا اور لنکز بلڈنگ ہیں۔ ا ینڈ یوزر کو تو صرف بلاگ کا کونٹینٹ ہی زیادہ تر کھینچ کر لاتا ہے لیکن یہ ساری کہانی اتنی سادہ نہیں ہے۔ پوسٹس کو تواتر کے ساتھ لکھنا اور بلاگ کی مختلف پوسٹس کو آپس میں جوڑنا بھی بے حد ضروری ہوتا ہے۔

بلاگ سے پیسہ کمانا ہی بلاگر کا مقصد ہوتا ہے۔ بلاگر اپنا بلاگ سیٹ کر لینے اور اس پر معیاری ٹریفک بڑھا لینے کے بعد گوگل ایڈ سینس سے کماتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے طریقوں سے بلاگ کو اچھی کمائی کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے

اگر آپ اپنا بلاگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو آپ پہلے اپنے بلاگ کے موضوع کا انتخاب کرتے ہیں، پھر ڈومین کا نام خریدتے ہیں، پھر ہوسٹنگ لیتے ہیں۔ اب آپ کو اپنی بلاگنگ کا پلیٹ فارم منتخب کرنا ہے جو کہ زیادہ تر ورڈ پریس ہوتا ہے۔ آپ ورڈ پریس انسٹال کرتے ہیں، اس پر موزوں تھیم اور پلگ انز لگاتے ہیں۔ پوسٹس لکھ کر اپنے موضوع سے متعلق ہر قسم کی زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرتے ہیں۔ پوسٹس کو آپس میں انٹر لنک کرتے ہیں اور پھر اپنی سائٹ کو مناسب وقفے کے بعد سوشل سگنلز دیتے ہیں۔ اس ساری کہانی میں کوشش اس بات کی ہوتی ہے کہ سب کچھ ایسا ہو کہ گوگل آپ کی سائٹ کو پسند کرے اور جب لوگ سرچ بار پر آپ کا منتخب کردہ کی ورڈ لکھیں تو گوگل سب سے اوپر آپ کی سائٹ دکھائے۔ اب سب سے اوپر سائٹ دکھانا ہی اصل مقصد ہے جسے سرچ انجن آپٹما ئزیشن کی مدد سے حاصل کیا جاتا ہے۔

طالب علموں کی اکثریت اس سارے پراسس سے نہ صرف وا قف ہے بلکہ اچھی خاصی مہارت بھی رکھتے ہیں۔ جو لوگ زیادہ واقفیت نہیں رکھتے ان کے لئے میں نے تفصیل سے بنیادی باتیں لکھ دی ہیں۔

مجھے بھی کافی عرصے سے بلاگنگ سیکھنے میں دل چسپی تھی اور آج سے چھ ماہ قبل میں نے اسے با قاعدگی سے کسی ماہر کی موجودگی میں سیکھنے کا ارادہ کیا۔ چونکہ میر ا تعلیمی پس منظر کمپیوٹر سا ئنس ہے لہذا بلاگنگ سیکھنے کے لئے موزوں ترین استاد ڈھونڈنا مشکل نہیں تھا۔ ڈاکٹر ویب کے نام سے مشھور آئی ٹی ایکسپرٹ تنویر نانڈ لہ سے بہتر انتخاب ممکن نہیں تھا۔ یہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ٹرینر کی حیثیت سے تدریسی فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

چھ ماہ میں بلاگنگ کے اسرار و رموز جاننے کے اور ان کی ٹریننگ کا حصّہ رہنے کے بعد میں کہہ سکتی ہوں کہ اس ٹریننگ میں جو بھی جو توقع لے کر جائے گا اسے اس سے بڑھ کر ہی سیکھنے کو ملے گا۔ یہ ٹریننگ آن لائن لائیو ویک ا ینڈ کلاسز کے ذریعے دی جاتی ہے۔ کوئی بھی گھر بیٹھے سیکھ سکتا ہے۔ یہ ٹریننگ صرف بلاگنگ سکھانے تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ انٹرنیٹ سے کمائی کرنے کے اور بھی بہت سے طریقے سکھائے گئے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ ٹریننگ کسے لینی چاہیے۔

یہ ٹریننگ کوئی بھی لے سکتا ہے لیکن اسے چاہیے کہ وہ تنویر نانڈ لہ کے یو ٹیوب چینل پر موجود وڈیوز دیکھ کر پہلے بنیادی آگاہی حاصل کرے۔ ان کا ایک فیس بک گروپ بھی ہے جس میں آن لائن ارننگ اور بلاگنگ سے متعلق سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں۔ نیا بیج جلد ہی شروع ہونے والا ہے اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو ان کی ٹریننگ حاصل کر سکتا ہے۔ کسی بھی بلاگر کا خواب ہوتا ہے کہ اس کی سائٹ کی رینکنگ اچھی ہو اور یہ کیسے ہو سکتا ہے یہ سب سیکھنے کے لئے تنویر نانڈ لہ کی ٹریننگ بہترین ہے۔ ان کا اپنے موضوع پر پورا عبور انہیں اچھا ٹرینر ثابت کرتا ہے۔ اگر گھر بیٹھے آن لائن کا م کر نا آپ کو دلچسپ لگتا ہے تو اپنی زندگی بدلنے کا بہترین موقع آپ کے پاس موجود ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).