میاں اسلم اقبال پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے: نہال ہاشمی


مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنی چاہیے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ چودھری برادران ہوں یا کوئی اور ہوں، سیاستدان آپس میں گفت و شنید کرتے رہتے ہیں۔ ہم چودھری برادران کی ملاقاتوں کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں بتا سکتے، اس بارے میں چودھری برادران ہی بتا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس وقت میاں نواز شریف کی صحت کی طرف ہے۔ تحریک انصاف کو ابھی ڈلیور کرنے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنی چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).