اسد عمر کو چین کے کہنے پر وزیر منصوبہ بندی بنایا گیا: نجی ٹی وی کا دعویٰ


نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر کو چین کی خواہش پر وزیر ترقی و منصوبہ بندی بنایا گیا ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی میں چین کی دلچسپی کے باعث اسد عمر کو وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی بنایا گیا ہے۔ چینی حکام نے وزیر اعظم عمران خان کو اس عہدے پر متحرک شخص کی تعیناتی کی تجویز دی تھی جس کے باعث ان کی نگاہ انتخاب اسد عمر پر ٹھہری۔

ذرائع کے مطابق اسد عمر نے گزشتہ ماہ چین کا نجی دورہ بھی کیا تھا جس کے دوران انہوں نے چینی حکام کے ساتھ سی پیک کے تناظر میں ملاقاتیں بھی کی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).