وزیر اعظم عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں: سلیم صافی


تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ شاید مولانا فضل الرحمان کو اعتماد دلایا گیا ہے کہ اس حکومت کا بوجھ عوام اور ملک کے کندھوں سے جلد اتار دیا جائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان کی بنیادی غلطی ہے کہ ان کی جانب سے اپنی تمام غلطیوں کا ملبہ پہلے نوازشریف اور آصف زرداری پر ڈالا گیا، پھر میڈیا پر اور پھر عدلیہ پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت فرسٹریشن کا شکار ہیں۔

سلیم صافی نے کہا کہ غرورکا انجام بہت برا ہوتاہے، جو بھی آپے سے باہر ہوتا ہے، اس کا انجام برا ہو گا۔ عمران خان پاکستان کے سب سے خوش قسمت وزیر اعظم تھے کہ ان کے سامنے کوئی مخالفت نہیں تھی لیکن ان کی کارکردگی ایسی رہی کہ مشیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ ٹماٹر 17روپے کلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس حکومت سے متعلق مایوسی بڑھ گئی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ عوام حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائد مولانا فضل الرحمان کو اعتماد دلایا گیا ہے کہ اس حکومت کا بوجھ عوام اور ملک کے کندھوں سے جلد اتار دیاجائے گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).