زلفی بخار ی کا اہم اجلاسوں میں بیٹھنا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے: ڈاکٹر شاہد مسعود


تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ زلفی بخاری اووسیز پاکستانیوں کے امور پر وزیر اعظم کے مشیر ہیں لیکن سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں ان کا کیا کام ہے؟ زلفی بخاری کا اس طرح کی ملاقاتوں میں بیٹھنا قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، ایک بار تو انھیں اس طرح کی میٹنگ سے اٹھا دیا گیا تھا۔

نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آباد ی کی عمر 30 سال سے کم ہے جو پاکستان کا مستقبل ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ضیاءالحق کی کابینہ کی باقیات جان ہی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ باہر بھی ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔عمران خان کو مراد سعید بڑے اچھے لگتے ہیں لیکن چین کے مراد سعید کے بارے میں تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری اووسیز پاکستانیوں کے مشیر ہیں لیکن سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں ان کا کیا کام ہے؟ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ انہوں میں نے یہ بات زلفی بخاری سے بھی کہی تھی کہ آپ کا ان ملاقاتوں میں کیا کام ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).