وفاقی وزیر علی زیدی شریف خاندان پر گاڈ فادر جیسی فلم چاہتے ہیں لیکن گاڈ فادر کے مصنف کا نام تک نہیں جانتے
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تجویز دی ہے کہ شریف خاندان پر گاڈ فادر جیسی فلم بنانی چاہیے اور یہ کہ گاڈ فادر کے "مصنف” فرانسس فورڈ کوپولا ہی یہ فلم بنائیں۔
واقعہ یہ ہے کہ فرانسس فورڈ کوپولا گاڈ فادر نامی فلم کے ہدایت کار ضرور تھے لیکن یہ فلم جس ناول کی بنیاد پر بنائی گئی اس کے مصنف ماریو پوزو تھے جو 2 جولائی 1999 کو 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں دعا بھی کی اور کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان سب لوگوں پر رحمت کرے جو اس عظیم ملک اور اس کے عوام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
علی زیدی نے اسی بیان میں بد دعا دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا غضب ان سب پر نازل ہو جنہوں نے پاکستان کو لوٹا ہے۔
Francis Ford Coppola who wrote the GodFather should do a film on the Sharif Family of Pakistan.
May Allah bless all who fight & struggle for this great country & it’s people.
May the Wrath of Allah fall on all those who have looted Pakistan. pic.twitter.com/k4A5pIZM83
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 20, 2019


