قطری سفارت کاروں کی جنسی ہراسانی کا شکار ہونے والی برطانوی خاتون کو 8 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم


برطانیہ میں تعینات قطری سفارتی عملے کے ایک خاتون کے ساتھ شرمناک سلوک کے جرم میں قطر کو 3 لاکھ 90 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 7کروڑ 87 لاکھ روپے) جرمانہ کیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق  58 سالہ ڈیانے کنگسن نامی برطانوی خاتون لندن میں واقع قطری سفارتخانے میں قطری سفیر کی پرسنل اسسٹنٹ کے عہدے پر کام کرتی تھی جسے خود ایگزیکٹو ایمبیسڈر فہد المشائری اور سینئر سفارت کار علی الحریری سمیت عملے کے کئی مرد سال ہا سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بناتے رہے۔ ڈیانے برطانوی شہری تھی تاہم اسے عربی زبان پر بھی عبور حاصل تھا اور وہ روانی سے عربی بولتی تھی۔

لندن کے ٹربیونل میں بتایا گیا کہ خاتون کے ساتھ یہ سلوک اس لیے روا رکھا گیا کیونکہ وہ مسلمان نہیں تھی۔ چنانچہ سفارتی عملے کے مردوں کے خیال میں ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا اس کی ذمہ داری تھی۔ ڈیانے جولائی 2006ء میں قطری سفارت خانے میں ملازم ہوئی اور اسے جون 2014ء میں نوکری سے نکال دیا گیا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ان سالوں میں فہد المشائری نے بار بار ڈیانے کو اپنے فلیٹ پر آنے کی پیشکش کی۔ وہ اسے منشیات اور قیمتی تحائف کا بھی لالچ دیتا رہا لیکن جب ڈیانے مسلسل اس کی پیشکش مسترد کرتی رہی تو فہد المشائری نے ڈیانے کی 19سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی مراسم کی کوشش شروع کر دی۔ وہ ڈیانے کو کہتا کہ وہ اپنی بیٹی کو اس کے ساتھ فرانس چھٹیاں منانے بھیجے۔ وہ اسے ہر وہ چیز خرید کر دے گا جو وہ کہے گی۔ اس نے ڈیانے اور اس کی بیٹی کو متعدد مواقع پر غیرمناسب انداز میں چھوا اور فحش گفتگو کی۔ علی الحریری نے خود ڈیانے کو اپنے ساتھ کیوبا چھٹیاں منانے کے لیے جانے کو کہا تاہم ڈیانے اس پر آمادہ نہیں ہوئی۔

عدالت میں بتایا گیا کہ سفارتخانے کے مردوں کی طرف سے ہونے والے مسلسل جنسی ہراسانی کے باوجود ڈیانے وہاں نوکری کرنے پر مجبور تھی کیونکہ وہ دو بچوں کی اکیلی ماں تھی اور اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔ وہ لوگ ڈیانے کو نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے اور سالہا سال کی کوششوں کے باوجود جب ڈیانے ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر رضامند نہ ہوئی تو بالآخر انہوں نے اسے نوکری سے نکال دیا۔ عدالت نے اب اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قطری حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ڈیانے کو 3 لاکھ 90 ہزار پاﺅنڈ ہرجانہ ادا کرے۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-7708101/Mother-two-58-awarded-400-000-suffering-sexual-harassment-diplomats.html


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).