نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند


سابق وزیراعظم نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 80 فیصد بند ہے۔ یہ انکشاف نوازشریف کا لندن میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے کیا ہے۔

فیملی ذرائع کے مطابق نوازشریف کو آج اسپتال لے جایا جائے گا، دوپہر میں ڈاکٹرز کے ساتھ اپائنمنٹ طے ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوئس ڈاکٹر سگواٹ نے پارک لین فلیٹس میں نوازشریف کا معائنہ کیا تھا۔

فیملی ذرائع کے مطابق لندن آمد کے بعد سے مسلسل نواز شریف کے ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کر رہی ہے۔

Facebook Comments HS