لوگ ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کریں: شوکت یوسفزئی کا مشورہ
خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس مین انہوں نے عوام کو ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کر لیں، جب لوگ کچھ دن ٹماٹر نہیں خریدیں گے تو قیمتیں خود بخود نیچے آجائیں گی۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ٹماٹر کی قیمتیں نیچے لانے کا واحد حل یہی ہے کہ ٹماٹرخریدا نہ جائے۔ لوگ ٹماٹر کی جگہ دہی استعمال کر لیں۔ جب لوگ کچھ دن ٹماٹر نہیں خریدیں گے تو قیمتیں خود بخود نیچے آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت اس لیے بڑھی کہ کچھ لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کی۔
انہوں نے کہا کہ مرغی مہنگی ہوتی ہے تو سب لوگ مرغی خریدنا شروع کردیتے ہیں۔ سندھ میں ژالہ باری کے باعث ٹماٹر کی فصل تباہ ہوگئی۔ کچھ دن کے بعد مالاکنڈ کے ٹماٹر پہنچنے کے بعد قیمتیں کم ہوجائیں گی۔


