مسلم لیگ (ن) نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اے پی سی کے لئے وفد تشکیل دے دیا ہے۔ وفد راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اپوزیشن کی اے پی سی 26 نومبر کو دن گیارہ بجے ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وفد راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں اے پی سی میں شرکت کرے گا ۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن کی اے پی سی 26 نومبر کوبلائی گئی ہے جس کے لئے مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے کئے ہیں اور اپوزیشن قیادت کواے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

Facebook Comments HS