حامد میر نے آرمی چیف توسیع کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا
تجزیہ کارحامد میر نے کہاہے کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے درمیان ہے- یہ معاملہ جمعرات تک طے ہو جائے گا اور اس کے پاکستان کی سیاست پر کیا اثرات ہوں گے؟ میں اس پر با ت نہیں کرنا چاہتا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامدمیر نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے درمیان ہے ۔ اس معاملے پر نہ ہی گفتگو کی جائے تو بہتر ہے ۔ یہ معاملہ جمعرات تک طے ہو جائے گا۔ میں اس کے پاکستان کی سیاست پر اثرات کے حوالے سے با ت نہیں کرنا چاہتا ۔
حامد میر کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وزیر اعظم کو آئین کے تحت آرمی چیف کی تقرری کااختیار ہے لیکن سپریم کورٹ نے اس حوالے سے طریقہ کار پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کا اٹارنی جنرل آف پاکستان نے دفاع کرنا ہے لیکن یہ فروغ نسیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہوگا کہ آج وہ آرمی چیف کا دفاع کریں گے جبکہ کل وہ پرویز مشرف کے وکیل تھے اور اس سے پہلے الطاف حسین کے وکیل تھے۔


