اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹریز کانفرنس میں مشاورت کے بعد ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن بھی مسترد کردیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن اب صرف نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔

اس موقع پر مولانافضل الرحمان نےاپوزیشن قیادت کو بیک ڈور ڈپلومیسی پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ ان سے کہا گیا کہ اگلے سال بجٹ تک کا وقت دیا جائے۔ جب انہوں نے انکار کیا تو اگلے سال اپریل تک کا وقت مانگا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے دوبارہ انکار پر بات دسمبر یا جنوری تک آ پہنچی۔ جبکہ قومی حکومت یا ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن بھی دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی میں اگر پی ٹی آئی یا حکمراں اتحاد کا ہی وزیراعظم آ گیا تو پھر کیا ہو گا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).