آرمی چیف کے معاملے پر شرمندگی سے بات نہیں بنے گی، حکومت کو قیمت ادا کرنی پڑے گی: ارشاد عارف


سینئر صحافی ارشاد عارف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر حکومت کو شرمندگی کا سامنا ہے۔ اس معاملے پر صرف شرمندگی سے کام نہیں چلے گا بلکہ حکومت کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ یہ سازشی تھیوری گردش کر رہی ہے کہ آرمی چیف کے معاملے اور مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا کوئی نہ کوئی تعلق موجود ہے۔ اس لیے بھی لوگ باتیں کر رہے ہیں کیونکہ مولانا فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت سی باتیں کر کے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر حکومت کو بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت کی شرمندگی تک معاملہ نہیں رہے گا بلکہ اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑے گی۔

ارشاد عارف کا کہنا تھا کہ آج تمام وزیر خاموش ہیں، کل کابینہ اجلاس کے بعد وزیر دفاع اور دیگر لوگ پریس کانفرنس میں کیوں نہیں آئے۔ یوں لگتا ہے کہ عمران خان کی ٹیم کے اہم لوگ اس معاملے پر کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ عمران خان کو اپنی صفوں میں یہ دیکھنا چاہیے کہ کوئی سازش تو نہیں ہو رہی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).