آرمی چیف کی توسیع: زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم سے بننے والا نشان نہیں جاتا، حسن نثار


تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم لگنے سے بننے والا نشان نہیں جاتا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حساس معاملے پر حکومتی غفلت کاازالہ ہوسکتا ہے یا نہیں یہ تو ازالہ کرنے والے ہی بتا سکتے ہیں لیکن زخم لگنے کا ازالہ ہو بھی جائے تو زخم لگنے سے بننے والا نشان نہیں جاتا۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ بعض اوقات زندگی میں فیصلہ نہ کرنا بھی بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے۔ اس فیصلے پر وضاحت نہیں کر سکتا کیونکہ جواب کے سائز سے اندازہ نہیں لگانا چاہئے ۔

Facebook Comments HS