وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: آرمی چیف کی موجودگی میں تین بڑے فیصلے کر لیے گئے


وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، آرمی چیف کی موجودگی میں تین بڑے فیصلے کر لیے گئے

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیی سطحی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ فوج اور عدلیہ کے ٹکراو کا تاثر زائل کیا جائے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون اور آئین سے ہٹ کر ہوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ کل تک ہر صورت معاملہ حل کرنے پر اتفاق طے پایا

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں جاری اہم ترین اور ہنگامی اجلاس کے دوران تین بنیادی فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اٹارنی جنرل، فروغ نسیم، سیکرٹری قانون اور کابینہ کے سینئیر اراکین نے شرکت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).