سمری درست کروانا آرمی چیف کا کام نہیں، ان کو ملکی دفاع پر توجہ دینی چاہیے: سپریم کورٹ


سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سمری درست کروانا آرمی چیف کا کام نہیں۔ انہوں نے سرکاری وکیل سے مخاطب ہوکر کہا کہ آرمی چیف دفاع پر نظر رکھے یا آپ کے ساتھ بیٹھ کر قانونی غلطیاں دور کرے۔ چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ سمری قانون کے مطابق نہ ہوئی تو بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ خبروں سے پتہ چلا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف خود آئے اور سمریز درست کروائیں۔ چیف جسٹس نے کہا یہ کام چیف آف آرمی سٹاف کا نہیں ہے، ان کو ملکی دفاع پر توجہ دینی چاہئے اور یہ جن کا کام ہے، انہیں انجام دینا چاہئے۔

Facebook Comments HS