حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا


حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فروغ نسیم جمعہ کو عہدے کاحلف اٹھائیں گے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم نے سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم جمعہ کو وفاقی وزیر قانون کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرنوٹس لئے جانے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اٹارنی جنرل انور منصور کی معاونت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ اس موقع پر فروغ نسیم نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہا ہے کہ کیس کے ختم ہونے کے بعد کابینہ میں واپس آ جانا اور یہ تمہارا مجھ پر احسان ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).