میں نے جنرل باجوہ کو سیاست کرتے دیکھا ہے: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کالج کے زمانے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے لئے سیاسی سرگرمیاں کرتے دیکھا ہے۔ میں ان دنوں کالج میں ایم ایس ایف کا صدر تھا ۔

جیونیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کھوسہ نے ہمیں سبق سکھایا اور کلاس لی۔ عمران خان کے ساتھ ایسی ٹیم نہیں ہے جیسی ہونی چاہئے تھی۔ میر ے سمیت کئی لوگ ایسے ہیں جن میں اتنی صلاحیت نہیں ہے جس قسم کا ہم سے کام لیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے حوالے سے فوج جذباتی ہوچکی تھی اور متحد تھی۔ میں نے آرمی چیف کو کالج کے زمانے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے لئے سیاسی سرگرمیاں کرتے ہوئے دیکھا، میں ان دنوں ایم ایس ایف کا صدر تھا۔ سارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں۔ جو نومبر دسمبر کی بات کررہے تھے ، اب مارچ کی بات کر رہے ہیں اور مارچ بھی سر پر کھڑا ہے۔

پاک فوج کے بارے میں جسٹس کھوسہ نے بردباری اور دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔ چھ ماہ میں آرمی ایکٹ بھی ٹھیک ہوجائے گا اور اسمبلی سے پاس بھی ہو جائے گا۔

Facebook Comments HS