بلاول بھٹو کی طلباء مارچ کے منتظمین کے خلاف مقدمے کی مذمت


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ مارچ کے منتظمین کے خلاف ایف آر درج کرنے کی مذمت کی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پر امن مارچ کے طلبہ کے خلاف مقدمے کا اندراج ریاستی جبر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مشال خان کے والد کو انصاف نہ دے سکی اور اب ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر طلبہ مارچ کے منتظمین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر واپس لے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پسند طلبہ کے مارچ سے رجعت پسند قوتیں بوکھلا گئی ہیں یہ ترقی پسند طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں ، ہم ان کے تحفظ پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).