دعا نثار منگی کون ہے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی لڑکی دعا نثار منگی یونیورسٹی آف لندن کی طالبہ ہیں اور وہاں سے قانون کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔

دعا منگی کی فیس بُک پروفائل کے مطابق وہ حقوق نسواں کی ایک عالمی تحریک کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔ دعا منگی کراچی کی عائشہ باوانی اکیڈمی میں بھی زیر تعلیم رہیں۔

سوشل میڈیا صارفین بھی اس واقعے پر ایک طوفان برپا کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر اس وقت ہیش ٹیگ DuaMangi سرفہرست ہے۔

دعا منگی کی بہنیں لیلیٰ منگی اور موتیا منگی سمیت دعا کے کزنز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ لگا رہے ہیں تاکہ کسی کو بھی اگر کچھ معلوم ہو تو وہ ان کی مدد کرے۔

پاکستان کے معروف سماجی رہنما جبران ناصر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ دعا سے اُن کی ملاقات گزشتہ سال انتخابات مہم میں ہوئی تھی۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •