سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن پر مریم نواز اور خواجہ آصف پر مقدمات قائم کرنے کیلئے دباﺅ تھا: مظہر عباس


تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن پر مریم نواز اور خواجہ آصف پر مقدمات قائم کرنے کیلئے دباﺅ تھا۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بشیر میمن پر مریم نواز اور خواجہ آصف پر مقدمات قائم کرنے کیلئے دباﺅ تھا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرف سے بشیر میمن پر الزامات لگائے گئے تھے، بشیر میمن کا ایک پورا کیئریر ہے لیکن ان کی جانب سے احتجاج کا جو خط لکھا ہے اس کے آخر میں پاکستان زندہ باد لکھا ہے۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ آخر دس روز قبل ان کوہٹایا جانا درست نہیں تھا لیکن ان پر دباﺅ جو تھا وہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی وجہ سے ہی تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).