مسلم لیگ (ن) کا الیکشن کمیشن کے معاملات اور آئندہ آئینی ترمیم سے لاتعلقی کا اعلان


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن کے معاملات اور آنے والی آئینی ترمیم کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے یہ اعلان قومی اسمبلی میں موجودہ سیاسی صورتحال پر خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت سے رابطے نہیں رکھے جاسکتے۔ جو کانٹے بکھیر رہے ہیں، وہی چنیں۔

لندن میں احتجاج پر بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر نون لیگ کے قائد نواز شریف کے گھر پر حملہ ہو سکتا ہے تو سب کے گھروں پر ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں دشمنی نبھانا آتی ہے۔ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا پتہ ہے، آخری حد تک ان کا پیچھا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگ کا پیغام دیا جارہا ہے، ن لیگ اس کے لیے تیار ہے لیکن اس کے بعد سسٹم لپیٹ دیا جائے گا۔

Facebook Comments HS