سعودی عرب میں مردوں اور عورتوں کے ریسٹورانٹ میں ایک ساتھ بیٹھ کر کھانے پر پابندی ختم


سعودی عرب نے ریسٹورانٹس میں مردوں اور خاندانوں کیلئے الگ الگ حصوں کی شرط ختم کر دی ہے ہے۔ سعودی وزیر ڈاکٹر ماجد القصابی نے گزشتہ روز دیگر شعبوں میں بھی قواعدو ضوابط سے متعلق اپ ڈیٹس کی منظوری دے دی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت بلدیہ اور دیہی امور میں تکنیکی معاملات کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد الجماز نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان متعدد ترامیم کا حصہ ہے جن میں 103 قواعد و ضوابط، کتابچے، نمونے، ماڈلز اور ہر قسم کی سرگرمیوں کے لیے درخواستیں بھی شامل ہیں۔ مکہ کے میئر محمد عبداللہ القیحص نے ’عرب نیوز‘ کو بتایا کہ ان ترامیم کا مقصد سرمایہ کاروں، شہریوں اور کاروبوری افراد کی زندگی آسان بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہت سی شرائط اور پابندیوں کو آسان کیا جائے گا، لیکن وہ کام کو صحت عامہ اور خوراک کے لحاظ سے متاثر نہیں کریں گے اور اس فیصلے سے سرمایہ کاری کے بہاؤ اور ریستورانوں کی تعداد اور اقسام میں اضافہ ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).