نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے: ڈاکٹر عدنان


سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو فالج ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ پیر کو لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے ہمراہ ڈاکٹر عدنان نے یہ انکشاف پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی طبیعت کو ٹھیک نہیں کہا جا سکتا۔ انہیں فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ والد کے پلیٹ لیٹس قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست کے دوران تیزی سے گرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی الزام نہیں لگا رہا۔ رپورٹ آنے پر ہر بات واضح ہوجائے گی۔

نواز شریف کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ پلیٹ لیٹس متوازن ہونے کے بعد ہی سابق وزیراعظم کو لاحق امراض کا علاج شروع ہو سکے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).