وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے ہدایت جاری کر دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 منگل کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو پاکستان واپس لانے پر زور دیا۔ عمران خان نے نوازشریف کی واپسی کیلئے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو ٹاسک سونپ دیا کہ ہائی کورٹ کو خط لکھا جائے۔ نوازشریف چار ہفتوں کیلئے لندن گئے تھے، لیکن تاحال واپسی کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ نے 6 نکات کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوازشریف کی واپسی کیلئے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو ہدایت دی کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھیں تاکہ نوازشریف کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •