ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ملتوی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بدھ کے روزہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے بدھ کی سہ پہر پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر آپریشنل مصروفیات کی وجہ سے پشاور روانہ ہو گئے جس کے باعث یہ پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ منگل کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں طویل دورانیے پر محیط کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی تھی لیکن کورکمانڈرزکانفرنس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •