حسان نیازی کو وزیراعظم کا بھانجا اور میرا بیٹا ہونے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے: حفیظ اللہ نیازی


جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان نے حفیظ اللہ نیازی سے سوال کیا کہ اسپتال حملے میں آپ کے صاحبزادے حسان نیازی کی شرکت نظر آرہی ہے، آپ کے صاحبزادے نے اس پر معذرت کرلی ہے اور ا ن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، آپ کا اس معاملہ پر کیا کمنٹ ہو گا؟

جس پر حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اسپتال پر وکلاء کے حملے کو کوئی بھی درست قرار نہیں دے سکتا، وکیلوں کو قطعی زیب نہیں دیتا تھا کہ قانون ہاتھ میں لیں۔ مجھے نہیں پتا کہ اس واقعہ میں حسان کی کتنی انوالمنٹ ہے لیکن اسے سنگل آؤٹ کرنے کی دو وجوہات ہیں، ایک وزیراعظم کا بھانجا ہونا اور دوسرے میرا بیٹا ہونا۔ وہ اکیلا تو نہیں تھا، دو سو لوگ ہوں گے، ابھی تک جتنی بھی ویڈیوز آئی ہیں اس میں نظر نہیں آیا کہ تشدد میں اس کا کوئی کردار تھا۔ حسان نیازی کی ہمدردیاں اپنے ماموں کے ساتھ ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کے ہاتھوں بھی دو دفعہ اسپتال کے شیشے ٹوٹ چکے اور مریض مر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).