مائنس ون فارمولا قبول نہیں، اپوزیشن نئے الیکشن کے مطالبے پر متحد ہے: فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کا آخری ماہ چل رہا ہے اپوزیشن اس مطالبے پر متحد ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولا قبول نہیں۔ سلیکٹڈ حکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگر امور کے حوالے سے مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کی رہائش گاہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جعلی حکومت کا مکمل خاتمہ اور نئے الیکشن بھی عوام کا اور اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ سلیکٹڈ حکومت سیاسی، سماجی، معاشی، داخلی اور خارجی معاملات سمیت دیگر امور کے حوالے سے مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
Facebook Comments HS


