اس فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہو گی: احسن اقبال


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی ۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یہ وہ فیصلہ ہے جو اگر آج سے پچاس سال پہلے دے دیا جاتا تو پاکستان کی تاریخ میں شاید کبھی مارشل لاء کی لعنت اور مارشل لاء کی نحوست مسلط نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ پہلے ہی ہو جاتا تو کبھی مشرقی پاکستان ہم سے جدا نہ ہوتا۔

Facebook Comments HS