عمران خان نے پرویز مشرف کے اقدام پر 2007 میں کیا مطالبہ کیا تھا؟
عمران خان کی حکومت سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر واضح طور پر ناخوش ہے۔ ایسے یہ جاننا دلچسپ ہو گا کہ وزیراعظم عمران خان کا 2007ء میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے اقدام پر موقف کیا تھا؟
عمران خان نومبر 2007ء میں جب اپوزیشن میں تھے تو کہا تھا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگا کر اور ججز کو نظر بند کرکے آئین شکنی کی ہے۔
انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ جنرل پرویز مشرف پر سنگین غداری کا آرٹیکل 6 لگنا چاہیے اور انہیں سزا بھی ملنی چاہیے۔
واضح رہے کہ سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دینے کا حکم سنایا ہے۔
Facebook Comments HS


