امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 72 سال میں پہلی بار آئین کی بالادستی کے لیے عدالت کا تاریخی فیصلہ آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے سے پاکستان میں جمہوریت محفوظ ہوگئی ہے، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مجرم کو واپس لائے۔ امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پرویز مشرف کو باہر بھیجنے والے بھی قوم کو جواب دیں۔
واضح رہے کہ سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت نے جنرل (ر) پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت دینے کا حکم سنایا ہے۔
Facebook Comments HS


