جمہوریت بہترین انتقام ہے: سنگین غداری کیس کے فیصلے پر بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل
عدالتی فیصلے پر سیاست دانوں کے ردعمل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سنگین غداری کیس کےعدالتی فیصلے پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔
بختاور بھٹوزرداری کا بھی پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے پر بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’یا اللّٰہ یا رسول، بے نظیر بے قصور‘۔
آصفہ بھٹوزرداری نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ تم زندہ ہوکر مردہ ہو، وہ مردہ ہوکر زندہ ہے‘۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں کسی فوجی آمر کو پہلی بار عدالت نے سزا سنائی، فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
Facebook Comments HS



