لاہور میں فوٹو شوٹ کے دوران ماڈلز اور اداکارائوں کی برہنہ تصاویر بنانے کا انکشاف


لاہور میں فوٹو شوٹ کے دوران ماڈلزاور اداکارائوں کی برہنہ تصاویر بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈریس تبدیل کرتے وقت فوٹو گرافرز کیمرہ آن چھوڑ دیتے ہیں جس سے تصاویر اور ویڈیو بنتی رہتی ہے۔ بعد ازاں ان تصاویر اور ویڈیوز کو ماڈلز اور اداکارائوں کو بھیج کر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیں۔ انکار کرنے پر یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی جاتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں لاہور میں چند فوٹو گرافر اس مذموم دھندے میں ملوث ہیں جو ان ماڈلز اوراداکارائوں کے برانڈ شوٹس کرتے وقت ڈریس تبدیل کرنے کے دوران اپنا کیمرہ آن چھوڑ کر چلے جاتے ہیں جس سے ماڈل کو لگتا ہے کہ روم میں کوئی نہیں ہے اور وہ بلاجھجھک ڈریس تبدیل کرنا شروع کردیتی ہیں۔ اسی دوران ان کی لاعلمی میں ان کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بن جاتی ہیں۔

(بشکریہ ڈیلی پاکستان)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).