خطرہ ٹلا نہیں، یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گر ے گا: سہیل وڑائچ


تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ ابھی یہ پتہ نہیں کہ طوفان کس پر گرے گا۔ اب ایک طرف ادارے ہیں اورایک طرف حکومت ہے۔ فرنٹ پر حکومت ہوتی ہے اور کوئی بھی طوفان آئے تو نزلہ حکومت پر گرتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ معاملہ کدھر کوجائے لیکن اس سے کچھ نہ کچھ تبدیلیاں ضرور جنم لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب اداروں میں اتھل پتھل اور کھینچا تانی ہو تو ایک ادارے کی طرف سے کچھ نہ کچھ تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

سہیل وڑائچ کاکہناتھا کہ اس وقت حکومت اصولوں کی قربانی دے کر درست سمت میں جا رہی ہے لیکن بعض اوقات یہ قربانی الٹی پڑ جاتی ہے۔

Facebook Comments HS