حکومت کا جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ڈی چوک میں پرویز مشرف کو لٹکانے کی بات کرکے انسانی حقوق کی حدود کو پار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو لیگل ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

اجلاس میں قانونی ماہرین کی رائے پر جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک اراکین کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے ملک میں انار کی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments HS