مشرف کیس کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے: ماہر قانون بابر ستار


ماہر قانون بابر ستار نے سنگین غداری کیس کے فیصلے کو قانون کے مطابق قرار دیا ہے۔ بابر ستار کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ میں اکثریتی فیصلہ خصوصی عدالت کے قانون کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سزائے موت کے قانون پر اس وقت تک عمل درآمد نہیں ہوسکتا جب تک اعلیٰ عدلیہ اپیل پر فیصلہ نہ کردے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسٹس وقار کے پیرا 66 کی وجہ سے انصاف کے تقاضوں پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).