ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت و علم پر سنجیدہ سوالات ہیں: فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ وہ جل بھی سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار احمد کی بحالی کے نتیجے میں ایسے افراد بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے افراد میں نہ لفظ چننے کی اہلیت ہے نہ ہی بیان کا سلیقہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ریت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔
Facebook Comments HS


