معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی


معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے اکرم شیخ اوراہلخانہ کو دو گھنٹوں تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا۔

ذرائع کے مطابق قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات گزشتہ شب شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں ہوئی ،پولیس دو گھنٹے بعد پہنچی۔ اسلام آباد پولیس نےمعروف قانون دان اکرم شیخ کےگھر ڈکیتی کا مقدمہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد درج کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آبا پولیس کے مطابق ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کیلئےتکنیکی بنیادوں پر ٹریس کررہی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق دوافغانی ملزمان گھر سے 5لاکھ روپے نقدی ،2 گھڑیاں لے گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ ایس پی رورل ملک نعیم اقبال کی زیرنگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

واضھ رہے کہ اکرم شیخ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پراسیکیٹر تھے۔ اس مقدمے کا روان ماہ کی سترہ تاریخ کو فیصلہ سنایا گیا ہے۔

Facebook Comments HS

One thought on “معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی”

  • 21/12/2019 at 10:57 شام
    Permalink

    کیوں اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں۔
    اس طرح تو ہوتا ہے، اس طرح کے کاموں میں۔

Comments are closed.